Review of some Technical issues related to the Quranic Text published in Pakistan

Authors

  • Hafiz Muhammad Ajmal Assistant Professor, Govt. College Model Town, Lahore
  • Zahid Mehmood Rana Lecturer, Islamiyat, Govt. College of Commerce, Narowal

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.3:2.12.2018.08

Keywords:

Qur’ānic text, ‘ilm-al-Rasm, ‘ilm-al-Ḍabt

Abstract

قرآنی متن کی غلطیوں سے پاک طباعت تمام مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ ہے جسے ہر دور کے مسلمانوں نے پوری لگن  سے ادا کیا ہے۔ انہوں نے مستند متن  کی فراہمی کے لئے "رسم" اور "ضبط" پر بحث و مباحثوں کا اہتمام کیا تاکہ کوئی بھی مسلمان جان بوجھ کر قرآن کے متن میں کسی قسم کی غلطی کا ارتکاب نہ کر سکے البتہ لاپرواہی اور نادانی کی وجہ سے غلطی کے ایسے امکانات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت مذہبی امور نے قرآنی متن کی طباعت کے تمام اداروں کے لیے انجمن حمایت اسلام کے تیار کردہ قرآنی نسخے کے نمونے کی پیروی کو لازمی قرار دیا ہے، اس کے باوجود بہت سے قرآنی نسخے غلطیوں کے ساتھ مارکیٹ اور بعض مساجد میں موجود ہیں۔ اس سے ان آیات کی تلاوت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ان کے معنی بدل سکتے ہیں۔ یہ مضمون اس طرح کے صحیفوں اور ان میں موجود اغلاط کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی اغلاط سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔ اس مضمون میں پرنٹگ کی اغلاط سے بچتے ہوئے قرآن کی اشاعت کے لیے کچھ پالیسیاں اور حکمت عملی بھی تجویز کی گئی ہے۔

Downloads

Published

26-12-2018