مطبوعہ پاکستانی مصاحف سے متعلق چند فنی مسائل کا جائزہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.3:2.12.2018.08الكلمات المفتاحية:
قرانی متن، علم الرسم، علم الضبط، طباعتی اغلاطالملخص
قرآنی متن کی غلطیوں سے پاک طباعت تمام مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ ہے جسے ہر دور کے مسلمانوں نے پوری لگن سے ادا کیا ہے۔ انہوں نے مستند متن کی فراہمی کے لئے "رسم" اور "ضبط" پر بحث و مباحثوں کا اہتمام کیا تاکہ کوئی بھی مسلمان جان بوجھ کر قرآن کے متن میں کسی قسم کی غلطی کا ارتکاب نہ کر سکے البتہ لاپرواہی اور نادانی کی وجہ سے غلطی کے ایسے امکانات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت مذہبی امور نے قرآنی متن کی طباعت کے تمام اداروں کے لیے انجمن حمایت اسلام کے تیار کردہ قرآنی نسخے کے نمونے کی پیروی کو لازمی قرار دیا ہے، اس کے باوجود بہت سے قرآنی نسخے غلطیوں کے ساتھ مارکیٹ اور بعض مساجد میں موجود ہیں۔ اس سے ان آیات کی تلاوت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ان کے معنی بدل سکتے ہیں۔ یہ مضمون اس طرح کے صحیفوں اور ان میں موجود اغلاط کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی اغلاط سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔ اس مضمون میں پرنٹگ کی اغلاط سے بچتے ہوئے قرآن کی اشاعت کے لیے کچھ پالیسیاں اور حکمت عملی بھی تجویز کی گئی ہے۔