A Comparative Study of the Intellectual Property Rights in Perspective of the Islamic & Western Law
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.3:2.12.2018.06Keywords:
Islamic law, Western Law, Patent, Trade Mark, Right of GoodsAbstract
اسلام ہمیشہ کمائی کے قانونی طریقے اور ذرائع استعمال کرنے پر زور دیتا ہے اور آمدنی کے غیر قانونی ذرائع سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ "حق ایجاد" علماءِ اسلام کے درمیان زیر بحث مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس حق کا تعلق لوگوں کی ذہنی صلاحیتوں اور استعداد سے ہے۔ بین الاقوامی طور پر دانشورانہ املاک ایک معروف تصور ہے جو اشاعت کے حق، ٹریڈ مارک کے حق، پیٹنٹ اور خیر سگالی کے حق سے وابستہ ہے۔ تاہم اسلامی شریعت میں املاک دانش کے حقوق کے بارے میں تحقیق کی جانی چاہیے اور ان حقوق کا مغربی قوانین کے ساتھ موازنہ کرنا چاہیے۔ اس مقالے میں "حقِ ایجاد" کا تاریخی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس کی مختلف اقسام اور احکام کو اسلامی اور مغربی قانون کے تناظر میں زیر بحث لایا گیا ہے۔
