متن ِقرآن کریم پر تھیوڈور نولڈیکے کے اعتراضات :جرمن تحریکِ استشراق کے تناظر میں تجزیاتی مطالعہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.5:2.12.2020.06الكلمات المفتاحية:
نولڈیکے، جرمن تحریک استشراق، استشراق، متن قرآن، من گھڑت اعتراضاتالملخص
مستشرقین کی اکثریت قرآن کریم کو اسلامی عقیدے، عبادات اور تعلیمات کا بنیادی ماخذ مانتی ہے، اس لیے ان میں سے اکثر نے قرآن کو غیر مستند اور متضاد بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اسے انسانوں کی تصنیف شدہ قرار دیا ہے اور اس کی آڑ میں حضور اکرم ﷺ کو من گھڑت یا جھوٹا نبی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ تھیوڈور نولڈیکے ایک جرمن مستشرق ہیں جنہیں قرآن پاک کے متن پر کچھ اعتراضات ہیں۔ قرآن پاک کسی بھی انسانی غلطی اور متنی ترمیم سے پاک ہے لیکن تھیوڈور نولڈیکے متنوع اور کمزور تفسیری لٹریچر اور اس سلسلے میں مسلمانوں کے علمی اختلاف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس مقالے میں نولڈیکے کے ان اعتراضات کا جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید برآں، مقالہ میں جرمن تناظر میں تحریک مستشرقین کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ جرمن مستشرقین عالمی مستشرقین کی تحریک کا ایک اہم باب ہے اس لیے یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ مسلمان اسکالرز کو جرمن مستشرقین کے اعتراضات کا مناسب اور بہترین انداز میں جواب دینا چاہیے۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2020 Dr. Riaz Ahmad Saeed, Dr. Muhammad Khubaib
هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution 4.0 International License.