اسلامی تاریخ کے معذور افراد کی خدمات کا تحقیقی جائزہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.10:2.12.2025.01الكلمات المفتاحية:
معذور صحابہ، دینی خدمات، اسلامی قربانیاں، ایمانی قوت و عزم، نبوی ترغیب، جامع اسلامی تحقیق، دینی لگن، روحانی طاقتالملخص
یہ تحقیقی مقالہ اسلامی تاریخ کے چندمعذور صحابہؓ ،تابعینؒ، تبع تابعین ؒاور دیگر افراد کی دینی خدمات اور خصوصیات کا تجزیہ پیش کرتا ہے جن کے بارے میں نہ صرف قرآن پاک میں آیات مبارکہ نازل ہوئیں بلکہ نبی اکرم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْہ ِ وَسَلَّم نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی تلقین فرمائی ہے ۔ صحابہ کرامؓ، تابعینؒ، تبع تابعین ؒ اور دیگر افراداسلامی تاریخ میں اپنی قوت ایمانی میں مثالی کردار اور اسلام کی راہ میں بے مثال قربانیوں کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ اس مطالعہ کا مقصد ان لوگوں کی اہمیت،خدمات اور بلند مرتبے کو اجاگر کرنا ہے۔اس مقالے میں ان کتب کا مطالعہ کیا گیا ہے جو معذور افراد کی خدمات پر روشنی ڈالتی ہیں،اورہر ایک صحابیؓ، تابعینؒ،تبع تابعینؒ اور دیگر افراد کی خدمات کو الگ سے بیان کیا گیا ہے، جن کی تائید تاریخی واقعات اور اسلام کی ابتدائی توسیع میں ان کے کردار سے کی گئی ہے ۔ یہ تحقیق اسلامی علوم کے میدان میں ایک جامع حوالہ فراہم کرنے کی کوشش ہے ، اس سے تاریخ کی ان عظیم ہستیوں کی خدمات سامنے آئیں گی جنھوں نے اپنی جسمانی کمزوری کے باوجود کلمہ حق کو بلند کرنے کے لیے حتٰی الامکان ہر طرح کی کوشش کی۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2025 Saima Bibi, Noor ul Eman, Iqra Shafique

هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution 4.0 International License.