درآمدات وبرآمدات کا اسلامی منہاج : حضرت عمر فاروقؓ کی بصیرت کےتناظرمیں تحقیقی جائزہ

المؤلفون

  • عرفان اللہ خان اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز اینڈ ریسرچ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں
  • کلیم اللہ لیکچرر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز ، لکی یورنیورسٹی، لکی مروت

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.5:2.12.2020.05

الكلمات المفتاحية:

درآمدات، برآمدات، اسلامی منہاج، حضرت عمرؓ، تجارتی اشیاء

الملخص

بین الاقوامی تجارتی تعلقات معاشیات کی ایک شاخ ہے جو ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق ہے۔ یہ سامان اور خدمات کی برآمدات اور درآمدات کا احاطہ کرتا ہے نیز اس میں بین الاقوامی معاہدات اور بین الاقوامی تجارتی اداروں کا بھی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا پیمانہ یہ ہے کہ وہاں درآمدات و برآمدات زیادہ ہوں۔ مختلف حوالوں سے ہم سال بھر میں جو زرمبادلہ اکٹھا کرتے ہیں اس کا ایک بڑا حصہ دوسرے ممالک سے مختلف اشیا کی درآمد پر خرچ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری معیشت اتنی تیزی سے ترقی نہیں کر سکتی جتنی ہونی چاہیے۔ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی ایک وجہ درآمدات اور برآمدات کا فرق ہے۔ بین الاقوامی اقتصادی تعلقات کا میدان دن بدن وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور اس کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حضرت عمرؓ کا معاشی علم اور بصیرت اس وقت کے لوگوں سے بہت زیادہ تھی۔ آپ نے اس کے لیے جو اصول و ضوابط وضع کیے ہیں وہ ہر دور میں کارآمد ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس مضمون میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے افکار و بصیرت کی روشنی میں بین الاقوامی تجارت پر تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

منشور

2020-12-14

كيفية الاقتباس

خان عرفان اللہ, و کلیم اللہ. 2020. "درآمدات وبرآمدات کا اسلامی منہاج : حضرت عمر فاروقؓ کی بصیرت کےتناظرمیں تحقیقی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 5 (2). Haripur, Pakistan:69-84. https://doi.org/10.36476/JIRS.5:2.12.2020.05.