سندھ میں اسلامی فتوحات کے آغاز سے فاتح سندھ کی آمد تک کی تاریخ کا تجزیاتی مطالعہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.5:2.12.2020.03الكلمات المفتاحية:
سندھ، مکران، دیبل، اسلامی فتوحات، طغرلِ ہندالملخص
اسلامی تاریخی ذرائع کے مطابق سندھ کی طرف عرب مسلمانوں کا پہلا سفر حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں شروع ہوا، تاہم تاریخی ریکارڈ میں، محمد بن قاسم کی آمد سے قبل مسلمانوں کی 77 سالہ طویل جدوجہد کے دور کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں اسلامی فتوحات کے آغاز سے لے کر فاتح سندھ کی آمد تک سندھ میں اسلام کی آمد اور پھیلاؤ کے پہلے دور کی تاریخ کا ایک تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ میں سندھ کے علاقے کی جغرافیائی شناخت اور صحابہ کرامؓ کی آمد ، سندھ میں ان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ اس خطے میں مسلمانوں کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ محمد بن قاسم کی آمد سے قبل فتوحاتِ سندھ اور اسلامائزیشن کا پہلا مرحلہ ان صحابہ کرامؓ اور مسلمان کمانڈروں کی غیر معمولی کوششوں سے مکمل ہوا تھا جنہیں سندھ کے علاقے میں بھیجا گیا تھا اوربالآخر یہ پہلا مرحلہ بعد کی فتوحات کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2020 Dr. Zabihur Rahman, Dr. Rab Nawaz
هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution 4.0 International License.