ضلع ہری پورکے علماء کی تصنیفی اور تحقیقی خدمات (حصہ اول)

المؤلفون

  • محمد اکرام اللہ اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجیئس سٹڈیز، یونیورسٹی آف ہری پور
  • جنید اکبر اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجیئس سٹڈیز، یونیورسٹی آف ہری پور

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.3:1.06.2018.04

الكلمات المفتاحية:

مذہبی اسکالرز، اصلاحی رہنما اصول، اسلامی مصنفین، خدمات، معاشرے میں کردار

الملخص

انبیاء کرام کےبعد  دینِ اسلام کے علماء ہی تمام انسانیت تک اللہ کا  پیغام پہنچانے کا وسیلہ اور ذریعہ ہیں، علماء اپنے اپنے علاقوں  میں دینِ اسلام  کی اشاعت و ترویج کرنے والے قوم کے رہنماء ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو دین سے مانوس کرنے اور ان کی مذہبی تعلیم و تربیت  کے لیے ضروری ہے کہ انہیں علماء کے حالاتِ زندگی سے  آگاہی حاصل ہو،چنانچہ ان کا  تعارف،   علم و تحقیق کے  میدان میں  اگلی نسل  کے لیے راہِ عمل متعین کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے مشعل راہ  بھی  ہوتا ہے  ۔زیر نظر مقالہ میں ضلع ہری پور کےان علماء کرام کا مختصر تعارف پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے  جنہوں نے مختلف علوم و فنون  میں تصانیف کی ہیں   تا کہ اس خطہ کے علماء کرام کی مطبوع اور مخطوط کتب سامنے آسکیں اور مخطوطات پر تحقیق کرنے والے محققین کے لئے تحقیق کا ایک نیا در وا ہو سکے۔ ان علماء کرام میں سے جو ابھی تک بقیدِ حیات ہیں ان سے بالمشافہہ ملاقات کر کے ان کے حالات و خدمات کو قلمبند کیا گیا ہے جب کہ فوت شدگان کے حالات و خدمات ان کے ورثاء سے معلوم کرکے احاطۂ تحریر میں لائے گئے ہیں۔

التنزيلات

منشور

2018-06-30

كيفية الاقتباس

محمد اکرام اللہ, و جنید اکبر. 2018. "ضلع ہری پورکے علماء کی تصنیفی اور تحقیقی خدمات (حصہ اول)". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 3 (1). Haripur, Pakistan:51-62. https://doi.org/10.36476/JIRS.3:1.06.2018.04.

الأعمال الأكثر قراءة لنفس المؤلف/المؤلفين

1 2 > >>