اسلامی علوم و فنون میں ضلع ہری پور کی دینی شخصیات کی کتب کا تحقیقی جائزہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.3:2.12.2018.03الكلمات المفتاحية:
ہریپور، اسلامی علوم و فنون، فرقہ پرستی، مسلکی تعصب، عقائد، میراثالملخص
اس مضمون میں ضلع ہری پور کے بارہ علماء کرام کی اسلامی علوم اور مختلف دینی مسائل میں نمایاں خدمات پر گفتگو کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ضلع ہری پور اسلامی تعلیم کا مرکز رہا ہے جہاں تقریباً ہر مکتبہ فکر موجود ہے۔ اس مضمون میں ان علماء کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جنہوں نے کسی خاص مکتبہ فکر کا حصہ رہنے کے باوجود ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ مثال کے طور پر، مولانا محمد اعظم کی "الرباط لرد حیلۃ الاسقاط" میں اس مسئلہ پر کافی معلومات موجود ہیں۔ اسی طرح مولانا محمد حسن کی ایک اور کتاب ’’معین العقائد‘‘ معاشرے کی دوہرے معیارات کو احسن طریقے سے رد کرنے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اس مضمون میں شامل معلومات کو ضبطِ تحریر میں لانے سے پہلے ان علماء سے ذاتی طور پر انٹرویو کیا گیا ہے جو ابھی تک زندہ ہیں جبکہ مرنے والوں کی تفصیلات ان کے لواحقین سے حاصل کی گئی ہیں۔