The Traditions of Revelation: An Analytical Study of their Effects on Tafsīr Literature

Authors

  • Abdul Rouf PhD Scholar, Sheikh Zayed Islamic Center, University of the Punjab, Lahore
  • Hafiz Abdul Qayyum Associate Professor, Sheikh Zayed Islamic Center, University of the Punjab, Lahore

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.4:2.12.2019.05

Keywords:

reasons of revelation, interpretation, narrations, tafsīr literature, qur’ānic commands, qur’ānic verses, asbab-e-nuzūl, alWaḥidī, al-Sayūṭī

Abstract

قرآن مجید کی تفسیر میں اسباب النزول کی اہمیت  وافادیت سے انکار کسی بھی طرح ممکن  نہیں،کیونکہ علمِ سبب النزول فہم قرآن  میں نہ صرف ممد و معاون ہے بلکہ قرآنی احکامات کی نوعیت اورفقہی استنباط کیلئے بھی معرفت ضروری ہے۔ قرآن مجید کی تفسیر کرتے ہوئے جمہور مفسرین کرامؒ آیتِ قرآنیہ کی تفسیر و تشریح کیلئے واقعات کے پس منظر اور قرآنی آیات کے نزول کا سبب بننے والے واقعات اور حادثات کو ذکر کرتے ہیں تاکہ آیات اور سورتوں کا صحیح مفہوم اور وجہِ نزول سامنے آسکے۔جن مفسرین کرام  نےقرآنی تفسیر کیلئے اسباب النزول کو ضروری سمجھا انہوں نے کتبِ تفاسیر میں روایاتِ اسباب النزول  بکثرت ذکر کی ہیں۔  دوسری طرف جن مفسرین کے ہاں تفسیر میں اسباب النزول کی معرفت  ضروری نہیں انہوں نے روایات کا ذکر کرنا غیر ضروری سمجھا ہے جس کے نتیجہ میں   ایسی آراء اور تفسیری اشکالات سامنے آئے جو روحِ اسلامی کے یکسر منافی تھے۔مفسرین کرام کے روایاتِ اسبا ب النزول کو کتبِ تفاسیر میں ذکر کرنے سے تفسیری ادب پر متعدد اثرات مرتب ہوئے ہیں جو تفسیری ادب میں تحقیق و تخریج اور مستند تفسیر  کیلئے پیش بہا قیمتی سرمایہ ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں تفسیری روایات پر وارد ہونے والے اعتراضات و اشکالات کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔

Downloads

Published

16-12-2019