ماحولیاتی آلودگی اور اس کا سدباب: سیرتِ نبویﷺکی روشنی میں ایک تحقیقی جائزہ

المؤلفون

  • کریم داد ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان
  • سعید الحق جدون عربی ٹیچر، گورنمنٹ ہائی سکول، چنئی، ٹوپی، صوابی
  • ابظاھر خان ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.4:2.12.2019.07

الكلمات المفتاحية:

ماحولیاتی آلودگی، زمینی آلودگی، فضائی آلودگی، آبی آلودگی، کیمیائی مواد، دھواں

الملخص

اللہ تعالیٰ نے انسان کو   دیگر ضروریاتِ زندگی کے ساتھ ساتھ صاف ستھراماحول بھی مہیا کیا ہے۔لیکن مرورِ وقت کے ساتھ انسا ن کی بے احتیاطی نے اس ماحول کو آلودہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں سارا نقصان  انسان ہی کواٹھانا پڑا۔اسلام نے  ماحول کو صاف رکھنےکی ترغیب دی ہے اور ماحول کی حفاظت اور اس کو آلودگی سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کرنے والے اساسی عناصرکو صاف رکھنے کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔ وہ بنیادی اور اساسی ارکان تین ہیں: زمین، پانی اور ہوا۔ افسوس کہ انسان نے ان تعلیمات کو بھلا دیا ہےجس کی وجہ سے آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی جیسے خطرناک مسئلے سے دو چار ہے۔جگہ جگہ پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر،عام  راستوں اورگزرگاہوں میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک تھیلوں کی بھر مار، تمباکو نوشی اورمشینوں کے بے دریغ استعمال سے دھوئیں کی کثرت،   گاڑیوں،رکشوں،موٹر سائیکلوں، فیکٹریوں اور ہوائی جہازوں کے شور وشغف سے  ہمارا ماحول  آلودہ  ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں قسم قسم کی بیماریاں  اور  موسمی تغیرات سمیت کئی مسائل آج کے جدید دور کے لئے ایک بڑا چیلنج بنتے جا رہے ہیں، جس سے نمٹنے کے لئے نبی کریم ﷺ کی ہدایات پر تحقیق کرکے اُن پر عمل پیرا ہونااس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس آرٹیکل میں سیرتِ طیبہ  اور تعلیماتِ نبویﷺ کی روشنی میں اُن ہدایات پر تحقیق کی گئی ہےجو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور ایک صاف ستھرے ماحول  کے ضامن ہیں۔

التنزيلات

منشور

2019-12-16

كيفية الاقتباس

کریم داد, جدون سعید الحق, و خان ابظاھر. 2019. "ماحولیاتی آلودگی اور اس کا سدباب: سیرتِ نبویﷺکی روشنی میں ایک تحقیقی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 4 (2). Haripur, Pakistan:119-36. https://doi.org/10.36476/JIRS.4:2.12.2019.07.