(شاگرد کے خلاف تادیبی کاروائی کادائرہ کار (سنت نبوی اور فقہ اسلامی کی روشنی میں ایک تحقیقی جائزہ

المؤلفون

  • جانس خان اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر
  • محمد کامران ایم فل سکالر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.1:1.06.2016.05

الكلمات المفتاحية:

تعلیم، طلبہ، سزا، تربیت، تادیب، مربی، معلم

الملخص

تعلیم کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا نہیں،بلکہ تعلیم کے ذریعے انسانوں کو صحیح معنوں میں انسان بنایا جاتا ہے،ایک استاد معلم ہونے کے ساتھ مربی بھی ہوتا ہے۔ استاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ شاگردوں کو اچھی خصلتوں کا خوگر بنائے اور بُری عادات سے انہیں منع کرے۔ لہذا ایک استاد کی ذمہ داری سبق سکھانے کے ساتھ ساتھ غلطی پر تنبیہ کرنا بھی ہے،لیکن تربیت اور غلطی پر تنبیہ کے سلسلے میں استاد اور شاگرد دونوں اِفراط اور تفریط کا شکارہوتے ہیں،چنانچہ بعض اساتذہ کی طرف سے کبھی تو شاگردوں سے کوئی باز پُرس ہی نہیں ہوتی اور کبھی حد سے زیادہ  اتنی سزا دی جاتی ہے کہ ہاتھ پاؤں زخمی ہوجاتےہیں،بعض کے ہاں سزا صرف مار پیٹ ہی ہوتی ہے،جبکہ بعض ہر قسم کی غلطی پر شاگرد کو سزا کا مستحق سمجھتے ہیں۔اس کے مقابلے میں بعض شاگرد سزا کے بعد استاد سے انتقام لینے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں،اربابِ تعلیم کی جانب سے "مار نہیں پیار"کے نعرے سےعدمِ برداشت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ایک مربی ، شفیق اور مخلص استاد کے سامنے سب سے بڑا ہدف یہ ہوتا ہے،کہ وہ غلطی سے اپنے شاگرد کو کیسے بچاتا ہے؟اور غلطی کرنے کے بعد شاگرد کے مناسب کونسا طریقہ تربیت اختیار کرتا ہے؟یہ جاننا بھی انتہائی ضروری ہےکہ طلبہ غلطی کیوں کرتے ہیں؟اورمارنے کے علاوہ اصلاح کے دوسرے طریقے کون سے ہیں؟اس بات سے واقف ہونا بھی استاد کے فرائض میں شامل ہے کہ ہر غلطی پر سزا نہیں دی جا سکتی ہے،اور اگر کبھی سزا کی نوبت آجائے توکن امور کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام کی غلطیوں کی اصلاح بہترین طریقے سے کرتے تھے،اس لیے غلطیوں کی اصلاح کے بارے رسول اللہﷺ کا طرز عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے،لہذااس تحقیقی مضمون میں مذکورہ بالا چیزوں کا احادیثِ نبوی اور فقہ اسلامی کی رو سے جائزہ لیا گیا ہے۔

التنزيلات

منشور

2016-06-30

كيفية الاقتباس

خان جانس, و محمد کامران. 2016. "(شاگرد کے خلاف تادیبی کاروائی کادائرہ کار (سنت نبوی اور فقہ اسلامی کی روشنی میں ایک تحقیقی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 1 (1). Haripur, Pakistan:53-59. https://doi.org/10.36476/JIRS.1:1.06.2016.05.