سیرت طیبہ کے تناظرمیں پختون خواتین کی موجودہ معاشرت کا تحقیقی جائزہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.4:1.06.2019.11الكلمات المفتاحية:
خواتین، معاشرہ، سیرت، پختون، گھریلو مسائل، خانگی مسائلالملخص
معاشرے کے قیام میں خواتین کا بنیادی کردار ہے۔ پختون معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستانی بالعموم اور پختون قوم بالخصوص اپنی عورتوں کی وجہ سے مالی نقصان تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن وہ اپنی عورتوں (ماؤں، بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں) کے ساتھ ہونے والے غیر اخلاقی اور ذلت آمیز واقعات کو برداشت نہیں کر سکتے جو اکثر گھریلو دشمنیوں کی وجہ بنتے ہیں۔ اس مضمون میں ان سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستانی پختون معاشرے میں خواتین کے ساتھ سیرت کی تعلیمات کے مطابق سلوک کیا گیا ہے یا ان کو دبانے اور ان کے حقوق چھیننے کے لیے مذہب کو صرف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس تحقیق کا مقصد خواتین کے سماجی مسائل مثلاً پیدائش سے متعلق تقریبات، نام رکھنے کی تقریبات، تربیت اور تعلیم، شادی، شادی کے بعد کی زندگی اور وراثت سے متعلق مسائل پر تحقیق کرنا ہے اور تعلیمات سیرت کی روشنی میں ان مسائل کا حل پیش کرنا ہے۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2019 جاويد خان ، د.محمد مشتاق أحمد ، د. أبزاهير خان

هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution 4.0 International License.