انٹرنیٹ کے دورمیں نوجوانوں کو درپیش اخلاقی مسائل اور ان کا حل

المؤلفون

  • زونیرہ نواز بی ایس سٹوڈنٹ، شعبہ علوم اسلامیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ہریپور
  • سمیرہ بی بی بی ایس سٹوڈنٹ، شعبہ علوم اسلامیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ہریپور
  • رمیشہ سحر بی ایس سٹوڈنٹ، شعبہ علوم اسلامیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ہریپور

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.10:1.06.2025.09

الكلمات المفتاحية:

انٹرنیٹ، نوجوان، اخلاقی مسائل، فراغت، فحش مواد، بری صحبت

الملخص

اس مقالےمیں نوجوان نسل کو درپیش اخلاقی مسائل پر بات کی گئی ہے۔آج کل کے انٹرنیٹ کے اس دورمیں نوجوان بہت سے اخلاقی مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کردار میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور ان میں سچائی شرم و حیا جیسی اعلی اخلاقی صفات کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ ان اخلاقی مسائل میں سے ایک بنیادی مسئلہ فراغت ہے۔اس مقالےمیں فراغت کی بنیادی وجوہات اور اس سے بچنے کا مؤثر طریقہ تجویز کیا گیاہے۔ دوسرا اہم مسئلہ،جو آج کے نوجوانوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے وہ ہے فحش مواد تک آسان رسائی اور اس مقالے میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ آخر فحش مواد تک رسائی نوجوانوں کے لیے اتنی آسان کیوں ہو گئی ہے؟ اس کے پس پردہ وجوہات اور سدباب کے لیے جامع حل پیش کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ،بری صحبت کے مضر اثرات کو زیر بحث لایا گیا ہےاور اس کا حل بھی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ ایک اور اہم مسئلہ، جس پر مقالے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے وہ ہے اسلام سے متعلق بدگمانیاں،اس کی اصل وجہ بیان کی گئی ہے کہ نوجوان اسلام سے بدگمان کیوں ہو گئے ہیں اور قرآن کی روشنی میں اس کا مکمل حل پیش کیا گیا ہے تاکہ ان کے اخلاقی رجحانات کی اصلاح کی جاسکے۔ اس مقالے میں بیان کردہ تمام حل مستند دینی کتب سے لیے گئے ہیں جو کہ نوجوانوں کی اخلاقی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور ان پر عمل کر کے نوجوان نہ صرف اپنا تعلق اللہ تعالی کے ساتھ مضبوط کر سکتے ہیں بلکہ انٹرنیٹ کے فتنوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

التنزيلات

منشور

2025-06-30

كيفية الاقتباس

نواز زونیرہ, بی بی سمیرہ, و سحر رمیشہ. 2025. "انٹرنیٹ کے دورمیں نوجوانوں کو درپیش اخلاقی مسائل اور ان کا حل". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 10 (1). Haripur, Pakistan:1-14. https://doi.org/10.36476/JIRS.10:1.06.2025.09.