فلاحی ریاست کے قیام میں احتساب کا کردار: حضرت عمرفاروق ؓ کے عہدِ خلافت کے تناظر میں تحقیقی جائزہ

المؤلفون

  • خالد رسول سنگی لیکچرر، علوم اسلامیہ، گورنمنٹ ڈکری کالج، ٹنڈو محمد خان، پنجاب، پاکستان
  • حفیظ الرحمان راجپوت لیکچرر، علوم اسلامیہ، شعبہ جنرل، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، حیدرآباد، سندھ

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.7:1.06.2022.09

الكلمات المفتاحية:

احتساب، نظامِ انصاف، جمہوریت، کرپشن

الملخص

نظامِ انصاف کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے احتساب کا شفاف اور غیر متعصب نظام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ بلا امتیاز انصاف کا نظام قوم کو استحکام اور خوشحالی کی طرف لے جاتا ہے اور احتساب کا ناقص نظام قوم کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس وقت شفاف اور درست نہج کے حامل  احتسابی نظام کا فقدان ہماری مستحکم اور ترقی پسند جمہوریت کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ مضمون فلاحی ریاست کے قیام میں احتساب کی ضرورت اور حضرت عمرؓ کی کامیاب خلافت میں احتساب کے عمل کو واضح کرتا ہے۔ تحقیق کے لیے تاریخی تحقیقی انداز اپنایا گیا ہے۔ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں جرات اور انصاف کے اصولوں کے ساتھ حکام کو جوابدہ ٹھہرایا جاتا تھا۔ نہ صرف منتظمین بلکہ خود حکمران بھی پورے دل و جان سے خود کو قانون کے سامنے پیش کرتے تھے۔ ان کا احتسابی نظام موجودہ سیاسی نظام کے لیے روشنی کا مینار ہے جو حقیقی معنوں میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی راہیں روشن کر سکتا ہے۔ تحقیقی مقالے میں سفارش کی گئی ہے کہ اگر حکومتی وزراء اور دیگر ذمہ دار افراد بے ایمانی، رشوت اور سرکاری خزانے کا غلط استعمال کرتے ہیں تو ان کا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ کرپشن کا خاتمہ شفاف احتساب کے عمل سے ہی ممکن ہے۔

التنزيلات

منشور

2022-06-20

كيفية الاقتباس

سنگی خالد رسول, و راجپوت حفیظ الرحمان. 2022. "فلاحی ریاست کے قیام میں احتساب کا کردار: حضرت عمرفاروق ؓ کے عہدِ خلافت کے تناظر میں تحقیقی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 7 (1). Haripur, Pakistan:13-32. https://doi.org/10.36476/JIRS.7:1.06.2022.09.