تفسیر روح المعانی کی روشنی میں تصوف کے منتخب مسائل کا ناقدانہ جائزہ

المؤلفون

  • ولی زمان پی ایچ ڈی سکالر، شعبہ علوم اسلامیہ و تحقیق، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں
  • محمد فخر الدین لیکچرر، شعبہ علوم اسلامیہ و تحقیق، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں
  • عرفان اللہ خان ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ و تحقیق، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.6:2.12.2021.06

الكلمات المفتاحية:

علامہ آلوسی، روح المعانی، حیوانات میں نبوت، رقص و سرود، صوفیاء

الملخص

علامہ  آلوسیؒ  مفسرین  و  محدثین ا ور  صوفیاء   کے امام ہیں۔ ان کی مشہور  تصنیف "تفسیر روح المعانی"   میں  تقریباً سلف  صالحین کے تمام آراء کو یکجا کیا گیاہے۔جس میں علماء صوفیاء    کے اقوال اور مسالک   کا خصوصی طور پر التزام کیا گیاہے۔ وہ صوفیاء کے نظریات اور ان کے دلائل بیان کرنے کے بعد، ان کے خیالات کا تنقیدی تجزیہ کرتے ہیں اور اس مسئلے کے بارے میں اپنا نقطہ نظر ایک اختتامی نوٹ کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔ اس مقالہ میں روح المعانی میں ذکر کردہ صوفیانہ مسائل میں سے چند مسائل مثلاً حیوانات میں  نبوت اور رسالت،جمادات میں شعور اور روح کے اثبات ،رقص اور سرود کے جواز وغیرہ کا ناقدانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ مقالے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ علامہ آلوسی جانوروں میں نبوت کے علاوہ تمام مسائل میں صوفیاء کی رائے کو یکسر مسترد کرتے ہیں کیونکہ وہ جانوروں میں نبوت کے مسئلہ میں صوفیاء کی رائے کی مخالفت نہیں کرتے اور نہ ہی اس کی وجہ سے ان کی تکفیر کرتے ہیں۔

التنزيلات

منشور

2021-12-28

كيفية الاقتباس

زمان ولی, الدین محمد فخر, و خان عرفان اللہ. 2021. "تفسیر روح المعانی کی روشنی میں تصوف کے منتخب مسائل کا ناقدانہ جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 6 (2). Haripur, Pakistan:21-38. https://doi.org/10.36476/JIRS.6:2.12.2021.06.