کرونا اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ میں سیرت النبیﷺ سے راہنمائی:ایک تحقیقی مطالعہ

المؤلفون

  • سید محمد طاہر شاہ اسسٹنٹ پروفیسر، علوم اسلامیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، سیٹیلائٹ ٹاؤن، راوالپنڈی
  • سید آفتاب عالم اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی، راوالپنڈی

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.6:2.12.2021.05

الكلمات المفتاحية:

وبا، کرونا، ایس او پیز، سیرت، ویکسین، وبائی امراض، سماجی دوری، لاک ڈاؤن، فرنطینہ، ماسک

الملخص

انسانی تاریخ نے بے شمار وبائی امراض کا سامنا کیا ہے۔ تاہم، عصری وبا CoVID-19 سب سے زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ اگرچہ اس کی ویکسین تقریباً پوری دنیا میں لانچ کی جا چکی ہے لیکن طبی ماہرین کے مطابق انسانی زندگی اس کی متوقع لہروں اور نئی اقسام کی وجہ سے خطرے سے دوچار نظر آتی ہے جس سے بچاؤ کا واحد تجویز کردہ حل اس کے ایس او پیز (SOPs) پر عمل کرنا ہے۔ مقالہ ہذا میں وبائی امراض کے دوران نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات سے بحث کرتا ہے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلقہ پہلوؤں کو واضح کرتا ہے کہ  آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وبائی امراض کی وجوہات، ان کے علاج اور ان کے روحانی اور عملی حل کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ مقالہ میں کی جانے والی بحث کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کرونا وباء سے بچاؤ کے لئے آپ ﷺ کی  تعلیمات اور اسوہء حسنہ سے ایسے بے شمار  نمونے ،احتیاطی تدابیراور اصول اخذ کیے جا سکتے ہیں کہ  جن کو اگر کما حقہ اختیار کیا جائے  اور ان  کو اپنا طرز زندگی بنایا جائے تو اس وباء کے پھیلاؤ اور نقصانات سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ماہرینِ طب کی بتائی ہوئی اکثر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز (SOPs) مثلاً سماجی دوری، لاک ڈاؤن، منہ کو ڈھانپنا (ماسک)، قرنطینہ، ہاتھ ملانے سے گریز کرنا، اور صفائی ستھرائی کی سخت ہدایات وغیرہ امور کی طرف سیرت النبی ﷺ کے مختلف واقعات میں واضح اشارات موجود ہیں۔

التنزيلات

منشور

2021-12-28

كيفية الاقتباس

شاہ سید محمد طاہر, و عالم سید آفتاب. 2021. "کرونا اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ میں سیرت النبیﷺ سے راہنمائی:ایک تحقیقی مطالعہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 6 (2). Haripur, Pakistan:1-19. https://doi.org/10.36476/JIRS.6:2.12.2021.05.