"قلب السیر"میں نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت تک مذکور واقعات کاعلمی جائزہ

المؤلفون

  • سمیع الرحمن پی ایچ ڈی سکالر، ڈیپارٹمنٹ آف سیرت سٹڈیز، یونیورسٹی آف پشاور
  • حافظ عبد الغفور پروفیسر، یونیورسٹی آف پشاور

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.11

الكلمات المفتاحية:

سیرت، گوہر خان خٹک، غزوات، قلب السیر

الملخص

مختلف مصنفین نے حضور ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیرت النبی ﷺ پر کتابیں لکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان سیرت نگاروں میں سے ایک گوہر خان خٹک ہیں جو پشتو اور فارسی کے ممتاز نثر نگار ہیں۔ گوہر خان خٹک نے سیرت پر پشتو زبان میں ایک عظیم الشان کتاب "قلب السیر" کے نام سے لکھی ہے جو تقریباً آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کا موضوع سیرت رسول ﷺ، آپ کا طرز زندگی اور غزوات ہے۔ گوہر خان خٹک نے اپنی کتاب میں سیرت کے حوالے سے ہر قسم کی روایات جمع کی ہیں۔ زیرِ نظر مقالہ میں ان روایات کا سیرت کی مستند کتب سے موازنہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ "قلب السیر" میں حضور ﷺ کی ولادت تک کی روایات کا تجزیہ کیا جا سکے۔ مطالعہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ گوہر خان خٹک کے پاس سیرت کا کوئی مستند ماخذ موجود نہیں تھا، اسی لیے بہت سی ضعیف روایات ان کی کتاب کا حصہ ہیں۔ مزید برآں انہوں نے سیرت میں بعض ایسی ذاتی آراء درج کی ہیں جو سیرت اور تاریخ کی مستند کتابوں میں مذکور نہیں ہیں۔

التنزيلات

منشور

2021-06-25

كيفية الاقتباس

سمیع الرحمن, و حافظ عبد الغفور. 2021. "’قلب السیر’میں نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت تک مذکور واقعات کاعلمی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 6 (1). Haripur, Pakistan:87-102. https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.11.