فقہی قواعد کی روشنی میں ماحولیاتی مسائل کا تحقیقی جائزہ

المؤلفون

  • عبد الرحیم پی ایچ ڈی سکالر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر
  • جانس خان اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر
  • رشید احمد پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.10

الكلمات المفتاحية:

فقہاء، مفتیان، ماحولیاتی آلودگی، ضوابط، قواعد فقہیہ

الملخص

قواعد فقہیہ سے مراد وہ ضوابط ہیں جن کا مقصد شریعت کے مطابق متفرق معاشرتی مسائل کو باہم مربوط کر کے ان کا حل پیش کرنا ہے۔ بعد میں ان ہی قواعد کی روشنی میں نئے پیش آمدہ مسائل بھی طے پاتے ہیں۔ یہ قواعد، مرتب ہو جانے کے بعد بطور حوالہ کام کرتے ہیں، اور فقہاء اور مفتیان اپنے فتاویٰ اور فیصلوں میں ان کا استعمال کرتے ہیں۔ عصر حاضر میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرناک اثرات سے انسانی اور حیوانی زندگی خطرے میں ہے۔ چونکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، اس لیے ماحولیاتی نظام اور اس کے تحفظ پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے جیسا کہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے اپنی کتاب "رعایۃ البیئۃ فی شریعۃ الاسلام" میں قواعد فقہیہ کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی ہے، لیکن انھوں نے ماحولیاتی مسائل پر منطبق کئے بغیر صرف چند فقہی ضوابط کا حوالہ دیا ہے۔ ماحولیاتی مسائل پر زیرِ نظر تحقیقی مقالہ، اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی ایک کوشش ہے کہ آج کے نئے ابھرتے ہوئے مسائل، خاص طور پر ماحولیاتی مسائل کے حل میں، قواعدِ فقہیہ کا کیا کردار ہے؟ نیز ان ماحولیاتی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟

التنزيلات

منشور

2021-06-25

كيفية الاقتباس

عبد الرحیم, خان جانس, و احمد رشید. 2021. "فقہی قواعد کی روشنی میں ماحولیاتی مسائل کا تحقیقی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 6 (1). Haripur, Pakistan:73-86. https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.10.