سیرت نگاری کے ارتقائی مراحل بحیثیت مغازی نویسی: تاریخی و تحقیقی مطالعہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.12الكلمات المفتاحية:
سیرت، مغازی، سیرت نگاری، غزوات، مخطوطاتالملخص
خاتم النبیین ﷺ کی ذاتِ گرامی مومنین کے لیے رہنمائی کا ذریعہ اور محبت و الفت کا مرکز ہے۔ مسلمانوں کے مذہبی، ثقافتی، سیاسی، معاشی اور سماجی نظام اور ضابطہ اخلاق کی بنیاد سیرت النبی ﷺ پر ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی زندگی کا ایک اہم حصہ غزوات پر مشتمل ہے جس میں بہت سی اقتصادی، سیاسی اور دفاعی امور پر تعلیمات موجود ہیں۔ اس مقالہ میں "المغازی" کے نام سے لکھی جانے والی تحریروں کی ایک جھلک تاریخی جائزہ کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔ مقالہ میں مغازی کی تاریخ اور اس کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخ اسلام کے ہر دور، خصوصاً ابتدائی صدیوں، کے سیرت نگاروں کی تصانیف، مؤرخین اور سیرت نگاروں کی خدمات کو تحقیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مقالہ ہذا میں تاریخ کے لحاظ سے کتابوں اور ان کے مصنفین کی فہرست فراہم کی گئی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کتبِ سیرت کی تالیف کا آغاز صحابہ کے زمانے میں ہوا تھا، تاہم ابتدائی دور کی زیادہ تر کتابیں اور مخطوطات محفوظ نہیں رہ سکے۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2021 Dr. Hafiz Muhammad Sani, Dr. Abida Shams
هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution 4.0 International License.