ماحولیاتی آلودگی اور سیرت النبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہماری ذمے داریاں

المؤلفون

  • محمد فاروق عبد اللہ اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ اف انٹر فیتھ سٹڈیز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.06

الكلمات المفتاحية:

ماحولیاتی آلودگی، انسانیت، فطرت، ماحول، آلودگی، ماحولیاتی مسائل

الملخص

کائنات کی تخلیق اور اسے ایک خاص توازن پر قائم رکھنا اللہ تعالی کی فطرت کہلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس قدرتی ماحول کا امین بنایا ہے اور فطری ضروریات اور مقاصد کے بنیادی اصولوں میں انسانیت کی رہنمائی فرمائی ہے۔ قدرتی وسائل میں غیر ضروری مداخلت ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہے جس نے آج ان گنت مسائل کو جنم دیا ہے۔ مقالہ ہذا میں اس تباہی کے اسباب کا حل اور اس کا تدارک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے انسانیت کی بقا اور اس کی فطری ضروریات کی تکمیل کے لیے کئی اصول بیان کیے ہیں۔ آپ ﷺ نے ماحولیاتی تحفظ کی طرف ایسے وقت میں توجہ مبذول کروائی جب انسان کو اس کی اہمیت کا احساس نہیں تھا۔ اگر آج انسانیت حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائے تو ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ مطالعہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے اصول و ضوابط کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے تو دنیا کی اچھی زندگی کے ساتھ آخرت کی دائمی کامیابی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقالہ میں حکومت، اسکالرز اور میڈیا سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی کے لیے مہم چلائیں۔

التنزيلات

منشور

2021-06-25

كيفية الاقتباس

عبد اللہ محمد فاروق. 2021. "ماحولیاتی آلودگی اور سیرت النبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہماری ذمے داریاں". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 6 (1). Haripur, Pakistan:1-22. https://doi.org/10.36476/JIRS.6:1.06.2021.06.