عام الرمادۃ کے ظاہری اسباب اور عملی اقدامات: اسوہ فاروقی کی روشنی میں
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.5:1.06.2020.07الكلمات المفتاحية:
عام الرمادۃ، کرونا وائرس، فلاحی ریاست، خشک سالی، وبا، وبائی امراضالملخص
حضرت عمر رضی اللہ عنہ تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور عدالتی مسائل کو اسلام کی روشنی میں حل کرنے میں بڑی بصیرت اور فہم رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی رائے دوسروں پر تھوپے بغیر ہر انفرادی اور اجتماعی مسئلے کو فوری طور پر حل کیا اور اپنے خیالات کو ابلاغ اور افہام و تفہیم کے ساتھ پیش کیا ہے یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات انہیں اپنی رائے کے خلاف تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جسے انہوں نے خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ ان کے عمل و کردار کی اس ہم آہنگی نے انہیں امتِ محمدیہ میں بڑی قدر اور عظمت عطا کی۔ شاہ ولی اللہ کے نزدیک ان کے خیالات اور عمل میں شریعت کی تمام خصوصیات موجود تھیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انتظامی اور فقہی تفہیم امت کے لیے مختلف احوال میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ مقالہ ہذا میں حضرت عمرؓ کے ان طریقوں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے جو وہ وبائی امراض، قحط اور غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس بحث سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ عصر حاضر کے مسائل کا حل حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے انتظامی نظام کی روشنی میں نکالا جا سکتا ہے نیز حضرت عمرؓ کے طریقوں کو اپنا کر تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور عدالتی مسائل خصوصاً کووڈ 19 کی وباء سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔
التنزيلات
منشور
كيفية الاقتباس
إصدار
القسم
الرخصة
الحقوق الفكرية (c) 2020 Dr. Abdul Ghaffar, Dr. Tanveer Qasim, Hafiz Intzar Ahmad
هذا العمل مرخص بموجب Creative Commons Attribution 4.0 International License.