مفتی محمد شفیع ؒ کی خدمات سیرت ﷺ کا علمی و تحقیقی جائزہ

المؤلفون

  • اسد اللہ پی ایچ ڈی سکالر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس، کراچی

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.3:1.06.2018.07

الكلمات المفتاحية:

ختم نبوت، مفتی شفیع، سیرت، سیرت نگاری، مستشرقین، تجدد پسند

الملخص

مفتی شفیع رحمہ اللہ ایك بہت بڑی علمی شخصیت تھے، انہوں نے اصلاحِ امت كےلئے كئی تصانیف تحریر كیں، خاص طور پرسیرت النبی  صلی اللہ علیہ و سلم  كےاہم،ہردل عزیز عنوان اوراس سےمتعلق ہمہ جہت موضوعات پرمتعدد تصانیف لكھیں اورشائع كیں۔برصغیر پاك وہند میں سیرت نگاری اوراردو زبان وادب كےكتبِ سیرت كےذخیرےاورسیرت نگاری میں عمدہ اضافہ فرمایا،آپ كی سیرت نگاری اوركتب سیرت اپنےاسلوب اورمنہج كےاعتبار سےبعض ایسی خصوصیات وامتیازات كی حامل ہیں،جو مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ  كودیگر سیرت نگاروں میں ممتاز مقام عطاكرتی ہیں۔مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ  نےبالخصوص سیرتِ طیبہ كےغیرمسلم حلقوں ،مستشرقین اورتجدد پسندوں كےاعتراضات وشبہات كامدلل اسلوب میں جواب دیا، قدیم وجدید مصادر ومراجع اوركتب سیرت صلی اللہ علیہ و سلم  سےاستفادہ كرتے ہوئے ایسےسادہ،عام فہم اسلوب میں كتابیں تحریر فرمائیں،جس سے ایك عالم ومحقق سےلےكرعام قاری بھی مستفید ہوسكتاہے۔پیش نظر تحقیقی مضمون میں مولانا مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ  كی خدماتِ سیرت كےساتھ ساتھ آپ كےاسلوب ومنہج، خصائص اورامتیازات كاجائزہ پیش كرتے ہوئے ثابت كیاگیاہےكہ مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ  جس طرح علوم اسلامیہ  كےدیگر موضوعات پر ایك ممتاز مقام كےحامل تھے وہیں سیرت نگار كےطور پر آپ كی خدمات اسلامی ادب اور برصغیر میں سیرت نگاری كا ایك روشن باب ہیں۔

التنزيلات

منشور

2018-06-30

كيفية الاقتباس

اسد اللہ. 2018. "مفتی محمد شفیع ؒ کی خدمات سیرت ﷺ کا علمی و تحقیقی جائزہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 3 (1). Haripur, Pakistan:95-105. https://doi.org/10.36476/JIRS.3:1.06.2018.07.