خیبر پختونخوا کےعلماء کی تحریر کردہ شروح صحیح بخاری کا تعارفی مطالعہ
DOI:
https://doi.org/10.36476/JIRS.3:2.12.2018.01الكلمات المفتاحية:
صحیح بخاری، علم حدیث، برصغیر، دارالعلوم دیوبند، شروح بخاریالملخص
شاہ ولی اللہ نے برصغیر میں حدیث کی اشاعت کا بیڑا اٹھایا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے تلامذہ طلباء اس مقدس ذمہ داری کو نبھانے لگے اور اشاعتِ حدیث کی اس شمع کو دیگر علاقوں کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں بھی روشن کیا۔ اس خطہ میں حدیث کی مختلف انواع پر باریک بینی سے تحقیق کی گئی ہے بالخصوص "صحیح بخاری" تحقیق و تجزیہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مدارس میں قابل ذکر علمائے دین اور ماہرین حدیث کے مختلف خطبات اور زبانی استفسارات کئی کتابوں میں شائع کیے گئے ہیں۔ دورانِ تحقیق ایسے ستائیس مطبوعہ اور غیر مطبوعہ مقالات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس مقالے میں نامور علمائے حدیث کے کام کا تجزیہ کیا گیا ہے، اور یہ تعارفی تجزیہ 1901ء سے 2015ء کے دوران شائع ہونے والی کتب حدیث بالخصوص شروحاتِ صحیح بخاری کے بارے میں ہے۔ یہ تحقیقی مطالعہ حدیث کے میدان میں ماہرین کی جانب سے کی جانے والی محنت اور گراں قدر خدمات کا ادراک کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔