مفاتیح الغیب (تفسیر کبیر)میں سورۃ التوبہ کی تفسیر میں وارد موضوع احادیث کا علمی مطالعہ

المؤلفون

  • فریدہ بیگم پی ایچ ڈی سکالر، شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی، پشاور

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.2:2.12.2017.08

الكلمات المفتاحية:

مفاتیح الغیب، امام رازی، تفسیر

الملخص

اس مقالہ میں امام فخر الدین الرازی رحمہ اللہ  کی تفسیر "مفاتیح الغیب" سے سورۃ التوبہ کے تفسیری حصے کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا گیا ہے اور دورانِ تحقیق سامنے آنے والی موضوع روایات پر بحث کی گئی ہے۔ امام فخر الدین الرازی رحمہ اللہ  نے اپنی تفسیر "مفاتیح الغیب" میں ایک ایک آیت  کی تفسیر میں  منقول متعدد  احادیث و روایات کو جمع کیا  لیکن ان احادیث  و  روایات کی نقل میں سند کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ اکثر مقامات پر راوی اور کتاب کا نام بھی ذکر نہیں کیا ہے۔ روایات کی صحت  وعدم صحت پر کوئی کلام نہیں کیا ہے ۔ نیز روایت باللفظ کی بجائے روایت بالمعنیٰ  کو ترجیح دی ہے لہذا اس تفسیر کا ایک ایسا محقق نسخہ مرتب کیا جائے جس میں ان تمام روایات،آثار  و اقوال کے حوالے دئیے جائیں۔ جرح و تعدیل اور تصحیح و تضعیف کے اصولوں کے مطابق ،صحیح  ،ضعیف اور موضوع احایث کی نشاندہی کی جائے تاکہ قارئین کو ہر ایک حدیث کی صحت اور سقم کو جاننے کے لئے متون الحدیث کی طرف رجوع نہ کرنا پڑے۔

التنزيلات

منشور

2017-12-30

كيفية الاقتباس

فریدہ بیگم. 2017. "مفاتیح الغیب (تفسیر کبیر)میں سورۃ التوبہ کی تفسیر میں وارد موضوع احادیث کا علمی مطالعہ". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 2 (2). Haripur, Pakistan:117-29. https://doi.org/10.36476/JIRS.2:2.12.2017.08.