کا تنقیدی جائزہ " The First Muslim- The Story of Muhammad " لیزلے ہزلٹن کی کتاب

المؤلفون

  • محمد اسلام پی ایچ ڈی سکالر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر لوئر
  • جانس خان اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، دیر لوئر

DOI:

https://doi.org/10.36476/JIRS.2:2.12.2017.06

الكلمات المفتاحية:

محمد، پہلا مسلمان، لیزلے ہزلٹن، سیرت، مستشرقین، سیرت نگار

الملخص

نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کے بارے میں  ہر دور اور ہر زبان میں کتابیں  لکھی گئیں ۔مسلمان سیرت نگاروں کے علاوہ غیر مسلم  ، خصوصاً  مغربی مصنفین نے بھی اس میدان میں کام کیا  اور کتابیں لکھیں ۔مغربی مصنفین کی کتابوں میں نبی  کریم ﷺ کی عظمت کے با رے میں اعترافات  بھی ہیں لیکن ان کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے  جنہوں نےآپ  ﷺ پر بے جا اعتراضات کئے ہیں ۔  عصرِ حاضر کے مغربی  مصنفین میں  سے ایک نام   Lesley Hazletonبھی ہے ، جس نے نبی  کریم ﷺ کےبارے میں  " The First Muslim - The Story of Muhammad " کے نام سے کتاب لکھی ہے  ۔ یہ کتاب آپ ﷺ کی پیدائش سے لے کر وفات تک کے واقعات پر مشتمل ہے ۔ کتاب کی مصنفہ ایک برطانوی نژاد امریکی شہری ہے ۔ اس نےمشرقِ وسطیٰ کی تہذیب  ، تاریخ ، سیاست اور مذہب پر  بعض دیگر کتب بھی  لکھی ہے ۔سیرت طیبہ کے بارے میں لکھی گئی اس کتاب کو  مصنفہ نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے اور ان حصوں کے نام بالترتیب یوں یہ رکھے ہیں ۔ یتیم ، جلا وطنی  اور قائد۔  کتاب میں کل 21 ابواب ہیں۔ مصنفہ فنِ تحریر سے بخوبی آشنا ہیں اس لئے  اسلام اور سیرت نبوی ﷺ سے بے خبر لوگوں کو جلد متاثر کر تی ہیں اور اپنے پیشرو مستشرقین سے متاثر نظر آتی ہیں۔

التنزيلات

منشور

2017-12-30

كيفية الاقتباس

محمد اسلام, و خان جانس. 2017. "کا تنقیدی جائزہ ’ The First Muslim- The Story of Muhammad ’ لیزلے ہزلٹن کی کتاب". مجلة العلوم الإسلامية والدينية 2 (2). Haripur, Pakistan:75-91. https://doi.org/10.36476/JIRS.2:2.12.2017.06.